Health, Islamabad, News, Videos

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے بچوں کو ٹافیوں کے نام پر کیا کھلایا جا رہا ہے؟ جاننے کی لئے ویڈیو دیکھئے

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on StumbleUponPin on PinterestShare on LinkedIn

احمد بن حنبل، سفیان بن عیینہ، علاء، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ایک ایسے آدمی کے پاس گزرے جو غلہ بیچ رہا تھا آپ نے اس سے پوچھا کہ تم اسے کس طرح فروخت کرتے ہو اس نے آپ کو بتلا دیا (لیکن کچھ غلط بیانی سے کام لیا) اس دوران آپ پر وحی نازل ہوئی کہ اپنا دست مبارک اس غلہ کے اندر داخل کریں جب حضور نے اپنا دست مبارک اس غلہ میں داخل کیا تو وہ اندر سے گیلا اور تر نکلا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے ملاوٹ اور دھوکہ دہی سے کام لیا وہ ہم میں سے نہیں ہے (سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 59)

روز مرہ استعمال ہونے والی اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ اب بظاہر عام سی بات بن کر رہ گئ ہے۔ نیچے دی گئ ویڈیو ملاحظہ کیجئے اور دیکھئیے کہ ملاوٹ کا گھناؤنا کاروبار کیسے بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔

سوال یہ پیدا ہوتا کہ جو اشیاء خوردونوش بازار میں دستیاب ہیں کیا ان کو سپلائ کرنے والی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں؟
اور اگر رجسٹرڈ ہیں تو ان کی اشیاء کی معیار کو کیسے جانچا جاتا ہے اور خراب اور کمتر معیار کی اشیاء کو روکنے کا کیا نظام مرتب دیا گیا ہے۔

مزید معلومات کے لیئےیہاں کلک کیجئے!

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on StumbleUponPin on PinterestShare on LinkedIn